چین کی آبادی میں 6 دہائیوں بعد پہلی بار کمی

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چینی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 میں چین کی آبادی میں 1961 کے بعد پہلی بار کمی ریکارڈ ہوئی۔

2022 میں چین کی آبادی 8 لاکھ 50 ہزار افراد کی کمی کے ساتھ 1.41 ارب رہی۔

گزشتہ سال چین بھر میں 95 لاکھ 60 ہزار بچوں کی پیدائش ہوئی جبکہ ایک کروڑ 4 لاکھ زیادہ شہری چل بسے۔

نیشنل پیپلز کانگریس کی زرعی و دیہی امور کمیٹی کے نائب چیئرمین Cai Fang نے ڈیٹا کے اجرا کے موقع پر کہا کہ 2022 میں چین میں آبادی کی تعداد عروج پر پہنچی اور ایسا توقعات سے پہلے ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق ہمارا ملک اب آبادی کی منفی شرح کے عہد میں داخل ہوگیا ہے۔

چینی حکومت کی جانب سے کئی برسوں سے زیادہ بچوں کی پیدائش کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے تاکہ معمر آبادی میں اضافے سے پیدا ہونے والے ممکنہ بحران کی روک تھام کی جاسکے۔

اس مقصد کے لیے جوڑوں کو زیادہ بچوں کی پیدائش پر مختلف مراعات دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مگر دہائیوں تک ایک بچے کی پالیسی کے نتیجے میں اب جوڑے زیادہ بچوں کو پالنے کے لیے تیار نہیں۔

چینی محکمہ شماریات کے مطابق اب بھی افرادی قوت طلب سے زیادہ ہے اور لوگوں کو آبادی میں کمی کے حوالے سے فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔

ایک تخمینے کے مطابق 2023 میں چین کی جگہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

چین میں 2021 کے مقابلے میں گزشتہ سال بچوں کی پیدائش میں 10 لاکھ سے زیادہ کی کمی کو ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح 2022 میں 1976 کے بعد سب سے زیادہ شرح اموات کو ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ شماریات نے بتایا کہ ملک کی 65.22 فیصد آبادی گزشتہ سال شہری علاقوں میں مقیم تھی یہ تعداد 2021 میں 64.72 فیصد تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر