شیخ رشید کی رہائشگاہ سے سرکاری سیکیورٹی ہٹادی گئی

منگل 17 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی لال حویلی سے سرکاری سیکیورٹی ہٹا دی گئی۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی پر 2002 سے پنجاب پولیس کے 11 اہلکار تعینات تھے جو 24 گھنٹے شفٹ وار تعینات رہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فواد چودھری

رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ رشید احمد پر ماضی میں 3 خودکش حملے ہو چکے ہیں اور 20 سال بعد لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹائی گئی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ موجود حالات میں لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانا خطرناک ہوسکتا ہے۔ لال حویلی سے سیکیورٹی ہٹانے کی وجوہات تاحال نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ سی پی او آفس میں چند ہفتے پہلے شیخ رشید سے متعلق دھمکی آمیز کال موصول تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp