سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

پیر 20 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بینچ 27 جنوری کو 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرےگا۔

یہ بھی پڑھیں فوجی عدالتیں بحال کی جائیں، لواحقین شہدا کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان

دوسری جانب جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہی 7 رکنی بینچ 28 جنوری کو فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف اپیل سے متعلق کیس کی سماعت کرےگا۔

واضح رہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اب تک 18 سے زیادہ درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو زیرحراست مجرموں کے خلاف فیصلے سنانے کی مشروط اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں فوجی عدالتیں بری ہیں تو تحریک انتشار کے لیڈر انکے فضائل کیوں بیان کرتے رہے؟ عطااللہ تارڑ

سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی مشروط اجازت کے بعد فوجی عدالتوں نے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنادی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں