دبئی اور ابوظہبی کے درمیان بلٹ ٹرین چلنے کے لیے تیار، رفتار کیا ہوگی؟

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں اتحاد ریل نے پہلی تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین کی نقاب کشائی کی گئی ہے، جو 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 30 منٹ میں ابوظہبی اور دبئی کو جوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکنالوجی اور تخلیق کاری کا ملاپ: دبئی میں عالمی ایونٹ کا انعقاد

ریم آئی لینڈ، سعدیات، یاس آئی لینڈ، اور ابوظہبی کے زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ساتھ ساتھ دبئی میں المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور الجدف کے علاقے کے قریب یہ ٹرین 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 6 اسٹیشنوں سے گزرے گی۔

 https://twitter.com/HamdanMohammed/status/1882415347837354041

اس جدید ترین ٹرانسپورٹ آپشن کے علاوہ، اتحاد ریل ایک باقاعدہ مسافر ٹرین بھی چلائے گی، اتحاد ریل کے چیف پروجیکٹ آفیسر محمد الشہی کے مطابق ابھی تک اس ترین منصوبے کی تیاری کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔

’تیز رفتار ٹرین اور اس سے متعلقہ انفراسٹرکچر کو ٹینڈرز مکمل کرنے کے بعد بنایا جائے گا، اس منصوبے سے اگلے 50 سالوں میں متحدہ عرب امارات کی مجموعی گھریلو پیداوار میں 145 ارب درہم کا اضافہ متوقع ہے۔‘

مزید پڑھیں:دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح

اس کے مقابلے میں ایک باقاعدہ مسافر ٹرین آخر کار پورے متحدہ عرب امارات میں میزیرا سے ہوتی ہوئی صحرائے لیوا اور اس کے مشہور نخلستان کے ساتھ ساتھ عمان کی سرحد کی جانب سفر کرے گی۔

اس تیز رفتار ٹرین کے شارجہ اور فجیرہ میں بھی اسٹیشن ہوں گے اور خلیج تعاون کونسل ریلوے کے فعال ہونے کے بعد اس کا دائرہ کار دیگر خلیجی ممالک تک پھیلایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:ملک ریاض کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، نیب کا انتباہ

ریگولر اسپیڈ مسافر ٹرین تمام امارات کو جوڑے گی۔ یہ 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 400 مسافروں کے ساتھ سفر کرے گا، اس کی ریل کارگو ٹرین جیسی ہے، جس کے ابوظہبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں 4 اسٹیشن ہوں گے۔

ترجمان اتحاد ریل کے مطابق اگرچہ یہ ٹرین پوری طرح سے لیس اور تیار ہے، تاہم  ابھی تک یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ یہ کب فعال ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: ٹیکنالوجی اور تخلیق کاری کا ملاپ: دبئی میں عالمی ایونٹ کا انعقاد

ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں دبئی کے ولی عہد حمدان بن محمد نے بتایا کہ انہوں نے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اوروزیراعظم شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ ابوظہبی کو دبئی سے جوڑنے والے ہائی اسپیڈ ٹرین منصوبے کے تاریخی آغاز کا مشاہدہ کیا۔

وزیر دفاع حمدان بن محمد کے مطابق 350 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار سے اس ٹرین سے سفر کا وقت صرف 30 منٹ تک کم کررہا ہے۔’یہ منصوبے متحدہ عرب امارات کے پائیداراورجدید نقل و حمل کے حل کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں، جو رابطے اور معیار زندگی کو بہتر بناتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ