سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کی بیوی سے علیحدگی کی خبریں، اصل معاملہ کیا ہے؟

جمعہ 24 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ۔

مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وریندر سہواگ اور آرتی اہلاوت کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا کی طلاق اور بالی ووڈ کے 2 بڑے خانز کی موت، ماہر نجوم کی پیشگوئی

وریندر سہواگ جو عموماً اپنے خاندان کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہیں، انہوں نے پچھلے سال دیوالی کی تقریبات میں اپنے بڑے بیٹے اریاویر اور والدہ کے ساتھ تصاویر شیئر کیں لیکن اپنی بیوی آرتی اور چھوٹے بیٹے ویدانت کے ذکر سے گریز کیا اور ان کی کوئی تصویر بھی شیئر نہیں کی، ان کی اس خاموشی نے طلاق کے حوالے سے افواہوں کو مزید بڑھا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بھارتی کھلاڑی یوزویندر چاہل کی دھناشری ورما سے علیحدگی ہوگئی؟ اہلیہ نے خاموشی توڑ دی

سہواگ نے آرتی کو انسٹاگرام پر ان فالو بھی کر دیا ہے۔ طلاق کی افواہوں کے بعد آرتی نے بھی اپنی انسٹاگرام کی پروفائل کو پرائیویٹ کر دیا۔ لیکن اب تک سہواگ اور آرتی میں سے کسی نے بھی علیحدگی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سہواگ اور آرتی بچپن کے دوست تھے اور 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے 2 بیٹے اریاویر اور ویدانت ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp