تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

ہفتہ 25 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک اںصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

 تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اسے کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی ہے۔

تحریک انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر فیصلے تک قائم جوڈیشل کمشین کو ججز تعیناتی سے روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 2 مزید درخواستیں دائر، کل تعداد کتنی ہوگئی؟

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

پی ٹی آئی نے موقف اپنایا ہے کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی، آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں یہ درخواست وکیل سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp