انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان

اتوار 26 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے اتوار کو مزید 4 کیٹیگریز میں سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق  سری لنکا کے ابھرتے ہوئے بیٹر کامندو مینڈس ’ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر‘  جبکہ رچرڈ النگ ورتھ’امپائر آف دی ایئر 2024 کا ایوارڈ لے اڑے، ان کا تعلق انگلینڈ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ایوارڈز کے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے مطابق اتوار کو اس نے مزید 4 کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق سری لنکا کے مایہ ناز بیٹر کامندو مینڈس کو ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا کیا گیا ہے، کیونکہ کامندو مینڈس نے سال 2024 میں 9 ٹیسٹ میچ کھیل کر 1047 انفرادی رنز اسکور کیے ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں آئی سی سی نے نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایرسمس کو ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ دیا ہے، گیرہارڈ ایرسمس نے سال 2024 میں 25 میچز کھیل کر 727 رنز اسکور کیے اور 36 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

ادھر سال 2024 کے بہترین امپائر کا ایوارڈ انگلینڈ کے رچرڈ النگ ورتھ کو دیا گیا ہے اسی طرح ویمن ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ متحدہ عرب امارات ( یواے ای) کی کپتان ایشا اوزا کو دیا گیا ہے۔ خواتین کی کیٹیگری میں ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ اینری ڈرکسن کو دیا گیا ہے۔

اسی طرح آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ ارشدیپ سنگھ جبکہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ میلی کیر کو دیا گیا ہے۔

مزید کیٹیگریز میں ایوارڈ کے اعلان کا شیڈول

پیر 27 جنوری کو آئی سی سی سال کے بہترین ون ڈے کرکٹر، آئی سی سی ویمنز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر اور آئی سی سی مینز ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی ترقی

اسی طرح منگل 28 جنوری کو آئی سی سی ویمن کرکٹر آف دی ایئر کے لیے ریچل ہیہو فلنٹ ٹرافی اور سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی کا نیا فیچر، صارفین ایک کلک سے اے آئی اسٹیکرز واٹس ایپ پر منتقل کرسکیں گے

اوپن اے آئی پورٹیبل اسمارٹ اسپیکرز متعارف کروائے گی، ان کی خاص بات کیا ہے؟

طاقت کے بدلتے معیار، عالمی دوڑ میں پاکستان کے لیے اصل چیلنجز کیا ہیں؟

اسلام آباد میں بھی الٹی گنتی شروع ہوچکی، بڑے لوگ کہہ رہے ہیں نظام تباہ ہوچکا: بلاول بھٹو

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

ویڈیو

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

آزاد کشیر کے عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا، ہم پیپلز پارٹی کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، شاہ غلام قادر

شہبازشریف کا مستقبل کیا؟ بڑی خبر، کراچی میں ایم کیو ایم کی جگہ پی ٹی آئی کیوں؟ نئے صوبوں کا قیام، اندر کی خبر

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟