’اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پی سی بی؟‘، صحافی کے سوال پر شان مسعود غصے میں آگئے

پیر 27 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود یوں تو ٹھنڈے مزاج کے انسان ہیں اور اکثر صحافیوں کے سوالات کا خندہ پیشانی سے جواب دیتے ہیں تاہم ایک صحافی کے سوال نے ان کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کپتان شان مسعود کا اہم بیان سامنے آگیا

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے شان مسعود سے سوال کیا کہ ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد آپ اپنا فیصلہ خود کریں گے یا پاکستان کرکٹ بورڈ آپ کا فیصلہ کرے گا؟ سوال کے جواب میں شان مسعود نے پہلے تو کہا کہ اگلا سوال پھر صحافی کی مداخلت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’آپ کے اعتماد کی ریسپیکٹ کرتا ہوں لیکن آپ بھی اپنے کھلاڑیوں کو عزت دیں، فیصلہ ساز پاکستان کرکٹ بورڈ ہے، بورڈ نے جب بھی جو بھی فیصلہ کیا ہم نے قبول کیا۔‘

شان مسعود نے کہا کہ ہم اس ملک کے کھلاڑی ہیں، اس طریقے سے کسی کو بے عزت کرنا کوئی قبول نہیں کرے گا، آپ کے سوال میں بہت زیادہ بے عزتی تھی، آپ کسی کو نیچا دِکھانا چاہتے ہیں، دِکھا دیں، ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں، ہم چار میں سے 3 میچز جیتے ہیں، ہم ایک میچ ہارے ہیں، وہ بھی ہم اگر غلطیاں نہیں کرتے تو ہمارے حق میں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: شان مسعود کے ساتھ اب یہ کمپنی نہیں چل سکتی!

انہوں نے کہا کہ اگر ہم کوشش کررہے ہیں، اس میں کچھ چیزیں کمپرومائز بھی کرنے کو تیار ہیں تو اس کو سراہنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ چیز کا رخ کدھر ہے، گوگل میں بھی کھول سکتا ہوں، گوگل آپ بھی کھول سکتے ہیں، اگر آپ کسی چیز کو جسٹس کرنا چاہتے ہیں تو پہلے اس کی پوری ریسرچ کریں، اس کے بعد آپ جو تنقید کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار