بھارتی اداکارہ ارچنا سنگھ فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی، ویڈیو وائرل

بدھ 29 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کامیڈین ارچنا پورن سنگھ شوٹنگ کے دوران حادثے میں زخمی ہو گئیں اور ان کا ہاتھ فریکچر ہو گیا ۔

ارچنا پورن سنگھ نے اپنے ایک ویلاگ میں  شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی  تفصیلات شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی آنے والی فلم کے لیے اداکار راج کمار راؤ کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک سیٹ پر گر کر زخمی ہو گئیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی میں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی سرجری کی گئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کی چیخیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارچنا کے بیٹے آیوشمان سیٹھی نے اپنے بھائی آریامان سیٹھی کو ان کی سرجری کی اطلاع دی جس پر آریامان فکرمند ہو کر رونے لگے۔

ارچنا سنگھ نے اپنے ویلاگ میں اس واقعے کی تفصیلات شیئر کیں اور اسپتال سے اپنی چند تصاویراور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

ویلاگ میں ارچنا نے بتایا کہ انہوں نے حادثے کے پہلے دن اپنے خاندان کے افراد کو ان کی ویڈیو بنانے کی اجازت نہیں دی، کیونکہ وہ اس حادثے اور چوٹ کے باعث بہت پریشان تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے راج کمار کو فون کیا اور بتایا کہ شوٹنگ رکنے کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب واپس جا رہی ہیں تاکہ شوٹنگ مکمل کر سکیں۔ ارچنا کا کہنا تھا کہ وہ اب مکمل آستین والے کپڑے پہنیں گی اور ایسے شوٹ کریں گی کہ کسی کو معلوم نہیں ہوگا کہ وہ زخمی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ