اسرائیلی فوجی خاتون ایگم برجر کی رہائی کے وقت میز پر یہ بندوق کیوں رکھی گئی؟

جمعہ 31 جنوری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تحت گزشتہ روز قیدیوں کا تیسرا تبادلہ کیا گیا، جس میں حماس کی جانب سے 2 مختلف مقامات پر 8 یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا گیا۔

حماس نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں اور 5 تھائی باشندوں سمیت 7 یرغمالیوں کو رہا کیا۔  مغویوں کو رہا کرنے کی یہ تقریب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ شہید یحییٰ سنوار کے تباہ شدہ مکان کے قریب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی طرف سے تاخیر کے بعد 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

اس سے قبل شمالی غزہ کے جبالیہ کیمپ میں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک اسرائیلی فوجی خاتون ایگم برجر کو رہا کیا تھا۔ اس موقع پر ختون نے فوجی وردی پہنی ہوئی تھی جبکہ اسٹیج پر کھڑے ایک فلسطینی مزاحمت کار نے ایک جدید اسکارپیئن ایوو 3 بندوق تھامی ہوئی تھی۔

جس وقت اسرائیلی فوجی خاتون کو رہائی کے وقت اسٹیج پر لایا گیا تو اس کے سامنے موجود میز پر بھی یہی بندوق رکھی ہوئی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ بندوق چیک ری پبلک کی بنی ہوئی ہے جو ایک منٹ میں 1150 گولیاں فائر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بندوق عام طور پر خصوصی فوجی دستوں کے زیراستعمال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے یرغمالیوں کو رہائی پر ’گفٹ بیگز‘ کیوں دیے اور اسٹیج شو کیوں کیا؟

فلسطینی مزاحمت کاروں نے یہ بندوق گزشتہ برس مئی میں جبالیہ کیمپ میں ہی ایک حملے کے دوران اسرائیلی فوجیوں سے چھینی تھی۔ 26  مئی 2024 کو القسام بریگیڈ نے اس حملے کے حوالے سے ایک مختصر ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں ایک اسرائیلی فوجی کو سرنگ میں گھسیٹتے ہوئے لے جاتے دکھایا گیا تھا جبکہ اسرائیلی فوجیوں سے چھینے گئے ہتھیار بھی دکھائے گئے تھے۔

بعد ازاں، حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ مزاحمت کاروں نے جبالیہ میں ایک سرنگ میں داخل ہونے والے اسرائیلی فوج کے خصوصی دستے کو نشانہ بنایا تھا، جس میں اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور کچھ کو قید کرلیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلدٹرمپ کے مشرقی ونگ بال روم منصوبے کے خلاف وائٹ ہاؤس پر مقدمہ

خالدہ ضیا کے بیٹے طارق رحمان کا 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے بنگلہ دیش واپسی کا اعلان

اشک آباد، شہباز شریف اور پیوٹن کی ملاقات میں دیر تک ہاتھ ملے رہے

ڈھاکہ، انقلاب منچ کے ترجمان پر قاتلانہ حملہ، چیف ایڈوائزر کی مذمت

صدر ٹرمپ کا ایک مہینے میں دوسری بار تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں جنگ بندی کا اعلان

ویڈیو

فیض حمید کے بعد جنرل باجوہ کی باری آگئی؟ علی امین گنڈاپور کی پی ٹی آئی سے چھٹی

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کار آمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں