وزیر داخلہ نے مفت عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ کیوں دیا؟

اتوار 2 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عوام مفت میں عمرہ کروانے والوں سے ہوشیار رہیں۔  23 دسمبر کو ایک گروہ نے ایک خاندان کے بیگ کو اسمگلنگ کےلیے استعمال کیا، سعودی حکام سے رابطہ کرکے ہم نے اس خاندان کو مشکل سے بچایا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی، 21 ملزمان گرفتار

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے منشیات اسمگلنگ کے لیے عمرے کے جھانسے میں آنے والے خاندان کے والے سے بتایا کہ متاثرہ خاندان کو منشیات کیس میں پھنسا دیا گیا تھا، اے این ایف نے زبردست کام کیا ورنہ یہ لوگ ساری زندگی واپس نہیں آسکتے تھے۔

محسن نقوی کے مطابق سعودی حکام نے بےگناہ خاندان کو منشیات کیس سے کلیئر کردیا۔ اس کے لیے ہم سعودی حکام کے تعاون کے مشکور ہیں

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ منشیات کے اس دھندے میں اس گینگ میں 9 لوگ شامل تھے جس میں ایئرپورٹ عملے کے لوگ بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی وزارت داخلہ نے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ان کا کہنا تھا کہ منشیات میں ملوث کوئی بھی نام ہو ہم سے نہیں بچے گا۔منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔ اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے پھیلاؤ کے خلاف کام شروع کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں