مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان ریلویز نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق 5 فروری (بدھ) سے ہوگاْ۔۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے کا اعلان

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹرین کی تمام کلاسز کے ٹکٹ میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، کرایوں میں اضافے کا اطلاق سیلون سروس پر بھی ہوگا۔ مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 31 جنوری کو پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر ایک روپے کا اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

نواز شریف کا لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی کاموں اور تزئین و آرائش کا جائزہ

ایران جنگ میں نیا محاذ، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز پر امریکی ملکیت کا دعویٰ، تہران کا سخت جواب

امریکی سینیٹر کوری بُوکر کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اہم قرار

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘