پاکستانی طلبا نے مصر میں بھارت کو دھول چٹا دی

منگل 4 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی طلبا نے مصر میں سبز ہلالی پرچم بلند کردیا، الازہر یونیورسٹی کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو چاروں شانے چت کردیا اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ایرواسپیس مقابلے، برونز ایوارڈ پاکستانی طلبا کے نام

مصر میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ الازہر کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اسلامک مشن سٹی اسٹیڈیم قاہرہ میں کھیلا گیا، فائنل مقابلے میں پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔

جامعہ الازہر کے سالانہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ممالک کے طلبا کی 8 کرکٹ ٹیموں نے حصہ لیا تھا، جن میں سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں فائنل میں پہنچیں۔

10 اوورز کے میچ میں بھارتی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے پہلے بلے بازی کی، پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا اور فائنل میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: مصر کے تاریخی دینی ادارے جامعہ الازہر کا پاکستان میں کیمپس کھولنے کا اعلان

اس موقع پر پاکستانی سفارت خانہ قاہرہ نے بھی پاکستانی اسٹوڈنٹس یونین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی، دیگر ممالک کی طرح پاکستانی طلبا کرکٹ ٹیم کی سرپرستی پاکستانی سفارتخانہ قائرہ نے کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp