اس سال حاجیوں کو کیا کیا فری دیا جائے گا؟

جمعہ 7 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور کی جانب سے رواں برس حج کے موقع پر پاکستانی عازمین حج کو ضرورت کی مختلف اشیا مفت فراہم کی جائیں گی۔

اس مرتبہ عازمین حج کو سعودی عرب میں استعمال کے لیے بلا معاوضہ موبائل سم مہیا کی جائے گی، جس میں ڈیٹا اور وائس کال کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری، حج پیکجز میں مزید کمی کا اعلان

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اسی طرح ہر عازم حج شہری کو مفت ٹرالی بیگ اور ہینڈ کیری بیگ  فراہم کیا جائے گا، جس میں بالترتیب 25 اور 7 کلو وزن کی گنجائش ہوگی۔

خواتین عازمین حج کو فری اسکارف فراہم کیا جائے گا جبکہ حج کے دوران منیٰ میں قیام کے لیے ہر حاجی کو فولڈنگ میٹرس بھی مفت دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

’انشاء اللہ منیٰ میں تمام حجاج کرام کو ان کے خیموں میں فولڈنگ میٹرس مہیا کیے جائیں گے جنہیں بوقت ضرورت بیٹھنے کے لیے فولڈ کیا جاسکتا ہے۔‘

وزارت مذہبی امور کے مطابق حجاج کرام کی رہنمائی کے لیے ناظم حج اسکیم کے تحت ہر 150 حجاج کے ساتھ وزارت کے ایک نمائندے کی بھی تقرری کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حنا الطاف کو فلائٹ میں ناخوشگوار تجربہ، پاس بیٹھا مسافر کیا کرتا رہا؟

پیٹ بھر کر کھانا کھانے کے باوجود رات کو کچھ کھانے کی طلب کیوں ہوتی ہے؟ جانیے دلچسپ وجوہات

غزہ: ریت کا پشتہ خیموں پر گرنے سے خاتون اور 3 بچے شہید

بنگلہ دیشی حکومت نے حسینہ واجد کی نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست مسترد کر دی

اقتدار چند شہروں تک محدود نہیں رہنا چاہیے، 12 صوبوں کی تجویز ہے تو اتنے بنادیے جائیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

ویڈیو

اقبال کے کلام اور فکر کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر بصیرہ عنبرین

16 برس قبل تباہ ہونے والا اسکول پی ٹی آئی حکومت 13 برس میں تعمیر نہ کرسکی

اسلام آباد کی سڑکوں پر چلتی پھرتی کافی شاپ، آنکھوں میں بڑے خواب سجائے نوجوان کی دلچسپ کہانی

کالم / تجزیہ

اقبال اور سعودی عرب

ہارا ہوا ٹرمپ کیا کرے گا؟

انور مسعود کی دیوارِ گریہ