ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار

اتوار 9 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ جبکہ سینیگال سے واپس آنے والے انسانی اسمگلنگ کا شکار مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے ملزم کی شناخت حسن امجد خان کے نام سے ہوئی ہے، جو بو ٹسوانا سے ایتھوپیا کے راستے فلائٹ نمبر ET 694 سے کراچی پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے امیگریشن، جعلی ویزے پر جنوبی افریقہ جانے والا ملزم گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ملزم کو مشکوک پایا گیا جس پر پوچھ گچھ کی گئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے سال 2015 میں لاہور سے تنزانیہ کا سفر کیا اور بعد ازاں وہیں رہائش اختیار کرلی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے تنزانیہ میں قیام کے دوران جنوبی افریقہ میں مقیم جمی نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا، جیمی نے ملزم کو جنوبی افریقہ کا ویزا حاصل کرنے میں مدد فراہم کی اور اسے بوٹسوانا کے ایجنٹ رانا یاسر سے ملوایا۔

ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ ایجنٹ نے ملزم کو 20 ہزار رینڈ کے عوض جنوبی افریقہ کا اسٹیکر ویزا فراہم کیا، ملزم کے ویزا پر موجود سیکیورٹی فیچرز کی عدم موجودگی اور دیگر ضروری پہلوؤں میں تضاد پایا گیا۔ ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق دوسری کاروائی میں انسانی اسمگلنگ کا شکار ہونے والے مسافر عدیل حسین سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز نمبر ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ امیگریشن چیکنگ کے دوران مسافر کے سابقہ سفر کے بارے میں مشکوک تفصیلات سامنے آئیں، جس پر مزید تحقیقات کی گئیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر عثمان نامی ایجنٹ سے رابطے میں تھا۔

ترجمان کے مطابق ایجنٹ نے مسافر کو 30 لاکھ روپے کے عوض ہوائی جہاز کے ذریعے اٹلی پہنچانے کا جھانسہ دیا۔ سینیگال پہنچنے کے بعد ایجنٹ نے اسے وہاں مقیم ایک اور سلطان نامی ایجنٹ سے ملوایا، سلطان کی مدد سے مسافر موریطانیہ روانہ ہوا، جہاں وہ 9 دن قیام کے بعد واپس سینیگال پہنچا۔

ترجمان نے بتایا کہ سینیگال میں مسافر کو غیر قانونی طور پر کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی گئی، مسافر کو بتایا گیا کہ اسے کوئی سفری دستاویزات فراہم نہیں کی جائیں گی۔ مسافر نے کشتی کے ذریعے سفر کرنے سے انکار کردیا اور پاکستان واپس آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں ایف آئی اے کی کارروائی، سمندری راستے سے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب

ترجمان کے مطابق مسافر کو ایجنٹوں کی شناخت کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں