سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی

منگل 11 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی کے بورڈ کا مصنوعی ذہانت کی فرم کو کنٹرول کرنے والی غیر منافع بخش کمپنی کے حصول کے لیے ایلون مسک کی مفروضہ بولی پر کان دھرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک بلینائر ایلون مسک کی قیادت میں ایک کنسورشیم، بشمول اس کے اے آئیا سٹارٹ اپ ایکس اے آئی اور سرمایہ کاری کمپنیوں نے اوپن اے آئی کو کنٹرول کرنے کے لیے97.4 ارب ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری پر ایلون مسک کی دلچسپ ٹویٹ

مذکورہ بولی ایلون مسک اور سیم آلٹ مین کے درمیان جاری جھگڑے کے تازہ ترین باب کی نشاندہی کرتی ہے، جنہوں نے 2015 میں  مشترکہ طور پر اوپن اےآئی کی بنیاد رکھی تھی لیکن بعد میں اس کی قیادت پر جھگڑا ہوگیا تھا۔

آلٹ مین نے ایلون مسک کے پلیٹ فارم ایکس پر ہی ان کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے لکھا کہ نہیں شکریہ، لیکن اگر آپ چاہیں تو ہم 9.74 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خرید لیں گے، جس کے جواب میں مسک نے انہیں کو ’اسکیم آلٹ مین‘ لکھا۔

مزید پڑھیں:سیم آلٹ مین کی ایک ہفتے بعد مائیکرو سافٹ سے دوبارہ اوپن اے آئی میں واپسی کی وجہ کیا ہے؟

ایلون مسک نے طویل عرصے سے اوپن اے آئی پر یہ دلیل دیتے ہوئے تنقید کی ہےکہ یہ ایک اوپن سورس، غیر منافع بخش اے آئی تحقیقی ادارے کے طور پر اپنے اصل مشن سے منحرف ہوچکا ہے، انہوں نے 2018 میں اوپن اے آئی کے بورڈ سے استعفیٰ دینے کے بعد کمپنی کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا۔

ایلون مسک کے قانونی دعویٰ کی بنیاد تھی کہ اوپن اے آئی عوامی مفاد پر منافع کو ترجیح دیتی ہے، ایلون مسک کے وکیل الیکس ٹوبروف کے مطابق ایلون مسک نے اوپن اے آئی چھوڑنے سے قبل اسے تقریباً 45 ملین ڈالر کا مالی تعاون فراہم کیاتھا۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد ایلون مسک پر نازی سلیوٹ دینے کا الزام

2022 میں چیٹ جی پی ٹی کی کامیابی نے اوپن اے آئی کی عالمی اہمیت میں اضافہ کیا تھا، جس سے اندرونی تنازعات میں شدت آئی، کمپنی کے بورڈ نے 2023 کے اواخر میں سیم آلٹ مین کو برطرف کر دیا، تا کہ وہ ایک تنظیم نو کی قیادت کی ٹیم کے ساتھ واپس آئیں۔

جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کی ترقی کو تقویت دینے کے لیے 500 ارب ڈالرانفرا اسٹرکچر سرمایہ کاری کا اعلان کیا، جس کی حمایت جاپانی کمپنی سوفٹ بینک، کلاؤڈ میجر اوریکل اور اوپن اے آئی نے کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

نیند کی کمی پوری کرنے کا درست طریقہ کیا ہے؟

اداکارہ کرن خان نے نازیہ حسن کے سابق شوہر سے دوسری شادی کرلی

’قاسم اور سلیمان کی امی کو شادی کی مبارکباد‘، طلال چوہدری کا جمائما گولڈ اسمتھ کے لیے خصوصی پیغام

لاہور ہائیکورٹ نے رضوان کی این سی سی آئی اے کے نوٹس کے خلاف درخواست مسترد کردی

ویڈیو

حارث کھوکھر کے اپنی بھابھی کے ساتھ ناجائز تعلقات؟ رشتہ تڑوانے میں دشمن کون؟ لڑائی کے بعد ہنی مون کیسا رہا؟ ڈاکٹر نبیحہ کے انکشافات

پوری پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ حرمین کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہے، ارکان پارلیمنٹ کی رائے

حکومت کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کے لیے آئی ایم ایف سے بات کی جائےگی، شائستہ پرویز ملک

کالم / تجزیہ

غلطی، معافی، اور نفسیاتی قید

مکہ امت کی ریڈلائن ہے؟

نئے انتظامی یونٹ: پیپلز پارٹی کیوں غصے میں ہے؟