پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز اور فوجی طیاروں سمیت بھارت میں رجسٹرڈ، ملکیت یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں 24 نومبر 2026 تک توسیع کر دی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اس فیصلے کے تحت باضابطہ نیا نوٹم جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پابندی کا نفاذ برقرار رہے گا۔
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹم کے مطابق بھارت سے منسلک پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں پر یہ پابندی 24 نومبر 2026 (صبح 04:59 بجے) تک کے لیے کی گئی ہے، اور نیا نوٹم اس وقت تک نافذ العمل رہے گا۔
Pakistan has extended its existing airspace restriction on Indian-registered aircraft and aircraft owned, operated or leased by Indian airlines/operators, including military flights, until 24 November 2026 (04:59 AM).
#PAA #Aviation
— Pakistan Airports Authority (@Pk_PAA_Official) October 17, 2026
اس پابندی کا اطلاق تمام بھارتی ایئرلائنز، بھارتی آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ استعمال یا لیز پر لیے گئے طیاروں اور تمام ملٹری یعنی فوجی پروازوں پر یکساں طور پر ہوگا۔
اپریل 2025 سے مسلسل بندش
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں اور پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے مسلسل بند چلی آ رہی ہے۔
پاکستانی حکومت کی جانب سے سرحد پار سے پیدا ہونے والی کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس میں وقت کے ساتھ ساتھ توسیع کی جا رہی ہے۔
بھارتی ایئرلائنز کو اربوں کا معاشی نقصان
مختلف رپورٹس اور معاشی تجزیوں کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند، پابندی 24 ستمبر تک برقرار
پاکستانی فضا کے استعمال سے محرومی کے باعث بھارتی پروازوں کو طویل متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ایندھن اور وقت کے اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور بھارتی ایئرلائنز کو اب تک اربوں روپے کا بھاری نقصان ہو چکا ہے۔











