معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، مزید محنت درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا، باہمی اتفاق سے ملک کو ترقی دی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آچکی ہے، بینکوں کا مارک اپ ریٹ کم ہوگیا ہے، اور آنے والے دنوں میں مہنگائی کا گراف مزید کم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: معیشت درست سمت میں گامزن، پائیدار معاشی استحکام کے لیے پرعزم ہیں، وزیر خزانہ

انہوں نے کہا کہ آج ہم ملک میں بہتر حالات دیکھ رہے ہیں تو یہ پوری ٹیم کی کاوش ہے، سرکاری افسران کو بھی دن رات محنت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملک کے لیے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین نے گرین ٹیکنالوجی سے دنیا بدل دی، پاکستان نے بھی17 گیگاواٹ سولر پینلز منگوا لیے

سینیگال کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، متعدد افراد ہلاک

وزیراعظم کا نوجوانوں کے لیے قرضوں کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کرنے کا فیصلہ، 292 ارب روپے مختص

انتخابات میں شکست کے بعد بھی ٹرمپ سخت مؤقف پر قائم، اسٹیفن ملر کی تقرری سے محاذ آرائی بڑھنے کا امکان

انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف سینچری کے بعد حمزہ ظہور کا منفرد جشن، جیب سے نکالی گئی پرچی پر کیا لکھا تھا؟

ویڈیو

پاکستان بھر میں دیوالی کی تقریبات، امن اور برداشت کا پیغام

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں واپسی اور شکست کی کوئی گنجائش نہیں، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

ایران سے جنگ بندی اور جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششیں، پاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس متحرک

کالم / تجزیہ

انور مسعود کی دیوارِ گریہ

امریکی الیکشن جو ریفرنڈم بن گیا

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ