سندھ ہائیکورٹ: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم

پیر 17 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں درج کرایا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 کروڑ روپے تاوان کی کال موصول ہوئی تھی۔ تاوان کی کال کے بعد تفتیش اے وی سی سی کو منتقل ہو گئی تھی۔ پولیس نے مشکوک اطلاع پر ڈیفنس میں ایک بنگلے پر کارروائی کی تھی، اس دوران 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی۔ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کہا کہ ماتحت عدالت کا آرڈر پڑھ کر سنائیں۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ملزم ارمغان اور مصطفیٰ عامر دوست تھے۔ نیو ائیر نائٹ پر دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، تلخ کلامی کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ اور اسکی خاتون دوست کو مارنے کی دھمکی دی تھی، 6 جنوری کو ملزم نے مصطفیٰ کو گھر بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام انٹرپول کے ذریعے لڑکی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق اس کیس کے لیےخاتون کا بیان ضروری ہے، لاش ملنے کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں، حب پولیس نے کراچی پولیس کو لاش سےمتعلق اطلاع دی تھی، دوسرا ملزم شیراز، ارمغان کے پاس کام کرتا تھا۔ قتل کےمنصوبے اور لاش چھپانےکی منصوبہ بندی میں شیراز بھی شامل تھا۔

مزید پڑھیں: پولیس نے مصطفیٰ عامر کی لاش کیسے تلاش کی؟

ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونوں کی رپورٹ میں مصطفیٰ عامر کی والدہ سے نمونوں کے میچ ہونے کی تصدیق ہونے پر پولیس کی جانب سے ملزم کے ریمانڈ اور مصطفیٰ کی قبر کشائی کے لیے درخواست عدالت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

حب دوریجی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ 12 جنوری کو قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا، پولیس کے مطابق 11 جنوری کی شام 7 بجے ایک گاڑی کے جلنے کی اطلاع ملی، نفری پہنچی تو جلی ہوئی گاڑی میں لاش موجود تھی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیےسول اسپتال حب منتقل کیا گیا، جلی ہوئی گاڑی کو تھانے لایا گیا، جس کے بعد تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم