’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے

بدھ 19 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز آج سے پاکستان میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے جا رہا ہے جہاں میزبان پاکستان اور  نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے جہاں انڈیا اور بنگلہ دیش کے علاوہ تمام غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں موجود ہیں وہیں پاکستانی شائقین بھارتی ٹیم کی کمی بھی محسوس کر رہے ہیں۔ کیونکہ پاکستان اور انڈیا کے میچز جن کا کروڑوں شائقین کو بے صبری سے انتظار ہوتا ہے وہ پاکستان میں نہیں بلکہ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا

اس موقع پر پاکستانی شائقین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ’مس یو انڈیا‘ کے نعرے لگاتے سنا جا سکتا ہے۔ شائقین کا کہنا تھا کہ اگر انڈیا کی ٹیم پاکستان آتی تو ہم اس کا استقبال کرتے۔

شائقین کا کہنا ہے کہ وہ میچ دیکھنے لیے بہت پُرجوش ہیں اور انہیں افوس ہےکہ انڈیا کی ٹیم پاکستان نہیں آئی، اگر وہ پاکستان آتے تو ان کی اچھے سے خاطر تواضع کی جاتی اور میچ دیکھنے کا زیاسدہ مزہ آتا لیکن وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر پاکستان نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں 8 ٹیمیں شریک ہیں جن میں میزبان پاکستان، نیوزی لینڈ، انڈیا اور بنگلہ دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ گروپ بی آسٹریلیا، انگلینڈ، افغانستان اور جنوبی افریقہ پر مشتمل ہے۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی ڈے نائٹ میچ بدھ 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

پاکستان اپنے اگلے 2 گروپ میچز 23 فروری کو انڈیا کے خلاف دبئی میں اور 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی دیکھنے والے شائقین کونسی چیزیں اسٹیڈیم نہیں لے جاسکیں گے؟

گروپ مرحلے کے 3 میچز کراچی میں، 3 میچز لاہور میں اور 3 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ انڈیا کی ٹیم اپنے تینوں گروپ میچز دبئی میں کھیلے گی۔

پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائےگا، جبکہ لاہور 5 مارچ کو دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔

اگر انڈیا کی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں کامیاب نہ ہو پائی تو پھر9 مارچ کو فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا بصورت دیگر یہ فائنل دبئی میں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم