بجلی کی قمیت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

جمعرات 20 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی پر وزیر توانائی کو مبارکباد

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے درخواست کردی ہے۔

توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی کردی جائے گی۔

نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی کریں گے جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی

درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی۔ ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

جنوری 2025 کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران فرنس آئل سے 1.33 فیصد کی بجلی پیداوار رہی اور ماہ جنوری کے دوران آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 18.92 فیصد رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp