’پاک انڈیا میچ یا جنگ؟‘ ٹین اسپورٹس کے مثبت اشتہار نے شائقین کے دل جیت لیے

ہفتہ 22 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس وقت آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جاری ہے اور کل اس ایونٹ کا اہم میچ پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانا ہے، پاکستان اور انڈیا ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی نظریں اس میچ پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا کتنا امکان ہے؟

کرکٹ کی دنیا کے ان 2 روایتی حریفوں کے درمیان جب بھی میچ ہوتا ہے، میڈیا اسے ٹاکرا اور دنگل جیسے عنوانات دے کر میچ سے بڑھ کر جنگ کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ نفرت کی اس فضا میں ہوا کا تازہ جھونکا ’ٹین اسپورٹس‘ کی جانب سے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ریلیز ہونے والے ٹین اسپورٹس کے پروگرام ’ڈی پی ورلڈ ڈریسنگ‘ کے اشتہار میں پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ انڈیا کے مشہور کرکٹر نکھل چوپڑا اور اجے جڈیجا کو دکھایا گیا ہے، جو کرکٹ پر بات سے پہلے ایک دوسرے کے ملکوں میں مقبول گلوکاروں، ڈراموں، کھانوں اور سوغاتوں کی بات کرتے ہیں۔

ایک جانب سے کشوکمار اور اے آر رحمان کے فن کا اعتراف ہوتا ہے تو دوسری طرف سے نصرت فتح علی خان، علی حیدر کی گائیگی کو سراہا جاتا ہے۔ ایک امیتابھ کی اداکاری کے گُن گاتا ہے تو دوسرا پاکستانی ڈراموں کا معترف نظر آتا ہے۔

بات انڈیا کے مشہور کٹوری کباب اور چٹنی سے ہوتی ہوئی ملتان کے سوہن حلوے پر تمام ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس اشتہار میں فخر عالم کی انٹری ہوتی ہے جو بتاتے ہیں کہ دوسرے پروگرام اور چینلز آپ کو بتائیں گے کہ 23 فروری سنڈے کے دن جنگ ہونے والی ہے، اکھاڑ پچھاڑ ہونے والی ہے، اکھاڑا سجنے والا ہے، لڑائی ہونے والی ہے، مگر یہاں ڈی پی ورلڈ ڈریسنگ روم میں  ہم کرکٹ کو باہمی احترام اور محبت کے ساتھ انجوائے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپیئنز ٹرافی: انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکٹ نے 21 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

سوشل میڈیا پر ٹین اسپورٹس کے اس اشتہار کو اس کے مثبت کونٹینٹ کی وجہ سے سراہا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں