بھارت کے خلاف پاکستان کی بدترین شکست پر وسیم اکرم کا مزاحیہ تجزیہ وائرل

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی اہم میچز میں پاکستانی بلے بازوں اور بولرز کی مایوس کن کارکردگی اور ناقص فیلڈنگ کے باعث پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنے دونوں اہم میچز جیتنے میں ناکام رہی جس کے بعد شائقین کرکٹ نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور خاص طور پر سابق کھلاڑی ٹیم کی ناکامی پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کی شکست پر تجزیہ کرتے ہوئے ایک قصہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک شخص نجومی کے پاس اپنا ہاتھ دکھانے جاتا ہے کہ میرا مستقبل کیا ہو گا، نجومی ہاتھ دیکھتے ہی بتاتا ہے کہ تم غریب ہو جاؤ گے۔ نجومی کہتا ہے کہ تم مزید غریب ہو جاؤ گے اور پھر اس کے عادی ہو جاؤ گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف پاکستانی شکست پر شعیب ملک نے کونسا گانا گایا؟

وسیم اکرم طنزاً کہتے ہیں کہ ہمارا حال بھی یہی ہے ہم پاکستانی ٹیم کی شکست کے عادی ہو چکے ہیں جس پر اسٹوڈیو میں موجود دیگر لوگ قہقہہ لگاتے ہیں۔

 وسیم اکرم کے تجزیے پر صارفین ان سے متفق نظر آئے، ان کا کہنا تھا کہ وسیم اکرم نے بالکل درست تجزیہ کیا ہے

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کے دو گروپ میچ ہارنے کے بعد پاکستان کا ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں جانے کا سفر مشکل ہوگیا ہے تاہم اب بھی اگر مگر کی صورت میں پاکستان ایونٹ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی: کیا 2 میچ ہارنے کے بعد اب بھی پاکستان اگلے راؤنڈ تک جا سکتا ہے؟

قومی ٹیم کو اگلے راؤنڈ تک رسائی کے لیے 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والا میچ بھاری مارجن سے جیتنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ اپنے دونوں میچ بھاری مارجن سے ہار جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

وزیراعظم شہباز شریف سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘