ن لیگ کا پنجاب میں جلسے کرنے کا مقصد کیا ہے؟

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ن لیگ کو وفاق اور پنجاب میں حکومتیں بنائے ہوئے ایک سال ہوگئے ہیں۔ ایک سال کے پورا ہوتے ہی ن لیگ نے پنجاب میں جلسے کرنے شروع کر دیے ہیں۔ پہلا جلسہ ضلع ناروال میں کیا گیا جس کے بارے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ ایک کامیاب جلسہ ہے، اور کہا جانے لگا کہ یہ مریم نواز کا پاور شو تھا جس کے بعد ن لیگ ن نے دوسرا جلسہ ڈی جی خان میں کیا اس جلسے میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنا پاور شو کیا، ن لیگی کے مطابق دونوں جلسوں میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

لیگی ذرائع کے مطابق اس وقت ن لیگ جو جلسے کر رہی ہے یہ بطور پارٹی جلسے کر رہی ہے نہ کہ حکومت جلسے کر رہی ہے، یہ جلسے عوامی مہم کا حصہ  ہیں تاکہ عوام کو یہ باور کرایا جا سکے کہ ایک سال میں ملک نے کس قدر ترقی کی، مریم نواز نے پنجاب میں اپنا لوہا منوایا ہے اور شہباز شریف نے بطور وزیراعظم وفاق کو بحرانوں سے نکالا، ان جلسوں کا مقصد یہ بھی ہے کہ عمران خان کے بیانیے کو بھی جواب دیا جا سکے، دوسرا اپنی مقبولیت کا بھی اندازہ لگایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں، مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

ن لیگ اس تنقید کا بھی جواب دینا چاہتی ہے کہ وہ عوام میں جانے کی ہمت نہیں رکھتی۔ اس حکمت عملی کے تحت یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نون لیگ کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں اور ساتھ ہی یہ باور کرایا جا رہا ہے کہ ایک سال کے عرصے میں اس نے کئی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

لیگی ذرائع نے بتایا ایک سال لیگی حکومت کے پورا ہونے پر جلسے کرنے کا مشورہ ،مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی طرف سے دیا گیا ہے کہ عوام کو دیکھایا جائے کہ ن لیگ آج بھی عوام میں مقبول ہے۔ خصوصاً پنجاب میں نواز شریف نے مریم نواز کو ناروال کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد بھی دی اور کہا کہ اس طرح کے مزید جلسے پنجاب میں کیے جائیں۔

لیگی ذرائع نے بتایا کہ پارٹی مزید جلسے کہاں کہاں کرے گئی اس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر اعلان نہیں کیا جارہا لیکن پارٹی کے اندر جلسوں کے حوالے سے جو ترتیب بنائی جا رہی ہے اس میں اگلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگا۔ اس کے بعد اوکاڑہ  اور پھر سرگودھا میں ایک جلسہ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جلسے نہیں کیے جا رہے بلکہ عوامی رائے مسلم لیگ ن کی بہتر کرنے کے حوالے سے جلسوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ تحریک انصاف کے بیانیہ کا جواب بھی دینا ان جلسوں کا مقصد ہے کیونکہ عمران خان کے مطابق ان کی جماعت عوام میں مقبول ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!