پوپ فرانسس کی صحتیابی کے لیے مختلف ممالک میں دعائیہ تقاریب

پیر 24 فروری 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید طبیعت بگڑ گئی ہے جس کے باعث ان کے لیے دنیا بھر میں دعائیہ تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالم عیسائیت کے سب سے بڑے رہنما پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک

پوپ فرانسس پھیپھڑوں کے انفیکشن اور نمونیا میں مبتلا ہونے کے باعث 14 فروری سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

کیتھولک مسیحیت کے مرکز ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش ناک ہوگئی ہے۔پوپ کی صحیتابی کے لیے ویٹیکن کے علاوہ ارجنٹائن، اٹلی اور امریکا سمیت مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp