آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا گروپ لیول کا 9واں میچ آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ دوپہر 1 بج کر 30 منٹ پر ٹاس ہونا تھا جو بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔ تاہم ساڑھے 3 بجے تک انتظار کرنے کے بعد بارش نہ تھمنے پر ایمپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔
Rain plays spoilsport as #PAKvBAN is called-off in Rawalpindi ⛈️
More ➡️ https://t.co/sH1r63WCCD pic.twitter.com/hFe6ETayTG
— ICC (@ICC) February 27, 2025
پاکستان اور بنگلادیش گروپ اے میں شامل ہیں اور دونوں اپنے اپنے پہلے میچز ہار چکے تھے۔ گروپ سے بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں۔ آج کے میچ نے صرف یہ طے کرنا تھا کہ گروپ میں چوتھی پوزیشن کا اصل حقدار کون ہے؟
بارانِ رحمت کی بدولت میچ منسوخ ہونے پر ایک قیمتی پوائنٹ ملا اور پاکستان نے 4 ٹیموں کے گروپ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔