نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پرشیئر کرنے کی وجہ بتادی

پیر 24 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے مشکل فیصلے کی وجہ بتادی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق ایک نئے انٹرویو میں عالیہ نے کہا کہ انہیں ایسی باتوں کے بارے میں عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی لیکن ایسا انہوں نے بہت ہی مجبوری کی حالت میں کیا۔

عالیہ نے کہا کہ ’مجھے ان چیزوں کے بارے میں عوامی سطح پر بات کرنی پڑی کیوں کہ میں بہت تکلیف میں تھی اور مجھے ایسا لگتا تھا کہ اگر میں نے ایسا نہیں کیا تو میرا دم گھٹ جائے گا‘۔

عالیہ اور نوازالدین کی ایک 13 سالہ بیٹی شورا اور 7 سالہ بیٹا یانی صدیقی ہیں۔ اس سے قبل عالیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نوازالدین کی والدہ نے انہیں ہراساں کیا اور انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ان کے شوہر نے بچوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپریل میں ایک عدالت نے ان کے بچوں کو تعلیم کے لیے دبئی واپس جانے اور عالیہ اور نواز الدین کو ان کے ساتھ رہنے کا حکم دیا تھا لیکن دونوں کے مابین ایک طویل عرصے سے لڑائی جاری ہے۔

عالیہ نے کہا ’عدالت نے جو فیصلہ دیا اس سے مجھے سکون ملا کیوں کہ صرف میں ہی جانتی ہوں کہ مجھ پر ذہنی طور پر کیا گزری‘۔

انہوں نے کہا کہ صرف وہی شخص ان کی تکلیف سمجھ سکتا ہے جو کبھی اپنے نجی معاملات لوگوں کے سامنے لانے پر مجبور ہوا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی سمجھتی ہیں کہ انہیں ان چیزوں کے بارے میں عوام میں بات نہیں کرنی چاہیے تھی لیکن جب آپ کسی بڑی مصیبت میں ہوتے ہیں تو آپ کو عوامی فورم کا سہارا لینا پڑتا ہے کیوں کہ آپ کے پاس آپ کی بات سننے والا کوئی نہیں ہوتا۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ ’میں ایک عوامی پلیٹ فارم پر گئی کیوں کہ میں چاہتی تھی کہ میڈیا سمجھ سکے کہ مجھ پر کیا گزر رہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ  12 برسوں سے ان پر جو گزر رہی تھی وہ کسی کو بتا نہیں پا رہی تھی انہوں نے مزید بتایا کہ ’میرا کیریئر متاثر ہو رہا تھا، مجھے کام کرنے کی اجازت نہیں تھی اور مجھے آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں عالیہ نے اپنی نئی پروڈکشن ’ہولی کاؤ‘ میں کام کرنے پر نوازالدین کا شکریہ ادا کیا تھا۔ سائی کبیر کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم میں سنجے مشرا بھی تھے۔ یہ گزشتہ سال اگست میں سینیما گھروں میں اور رواں ہفتے پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کے ہنی مون کی تلخ یادیں سامنے آگئیں

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘