ڈونلڈ ٹرمپ کا یوکرینی صدر کو تھپڑ نہ مارنا معجزہ ہے، ترجمان روسی وزیر خارجہ

ہفتہ 1 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخاروا نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلسکی کو تھپڑ مارنے سے خود کو روکنا معجزہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر زیلسکی کے درمیان ہونے والی تلخی کلامی کے بعد بیان دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر کا سب سے بڑا جھوٹ یہ تھا کہ ان کا ملک جنگ کے دوران 2022 میں بغیر امداد کے تنہا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار

دوسری جانب روسی سیکیورٹی کونسل کے نائب سربراہ نے ٹیلیگرام پوسٹ میں لکھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ولادیمیر زیلسکی کو طمانچہ دے مارا ہے، پہلی مرتبہ ٹرمپ نے انہیں (یوکرینی صدر) کے سامنے سچ کہہ دیا کہ ان کا ملک تیسری عالمی جنگ سے کھیل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ مفید ہے تاہم یہ کافی نہیں، انہوں نے یوکرین کو ’نازی مشین‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا اس کی فوجی امداد بھی روکی جائے۔

دونوں روسی رہنماؤں نے اپنے حلیف یوکرین کے صدر کو نامناسب الفاظ میں یاد کرکے وائٹ ہاؤس میں ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر خوشی کا اظہار کیا۔

تاہم دوسری جانب یورپی رہنماؤں نے اس واقعے پر یوکرین کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

یورپی یونین کی سربراہ ارزولا فان ڈئر لائین نے ولادیمیر زیلنسکی کو یقین دلایا کہ وہ کبھی اکیلے نہیں ہیں، انہوں نے اپنے بیان میں یوکرین کے سربراہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’مضبوط، بہادر اور نڈر بنیں، ہم آپ کے ساتھ منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کام کرتے رہیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اس واقعے کے بعد کہا کہ اس (یوکرین) جنگ میں جارحیت کرنے والا روس جبکہ جارحیت کا شکار ہونے والا یوکرین ہے، اگر کوئی تیسری جنگ عظیم سے کھیل رہا ہے تو وہ ولادیمیر پوٹن ہیں۔ ان کا اشارہ ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف تھا جنہوں نے وائٹ ہاؤس ملاقات میں یوکرین کے صدر پر تیسری عالمی جنگ سے کھیلنے کا الزام لگایا تھا۔

جرمنی کے وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے بیان دیا کہ یوکرین کی امن اور سلامتی کی کوشش دراصل ہماری کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا بیان آگیا، معافی مانگنے سے انکار

اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی نے یورپ، امریکا اور ان کے اتحادیوں کو بلاتاخیر یوکرین کے مسئلے پر اجلاس بلانے کا مشورہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئے، کہاں کہاں جائیں گے؟

اٹلی نے اسرائیلی رویے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا، صمود فلوٹیلا کے گرفتار رضاکاروں کے ساتھ برتاؤ پر معافی کا مطالبہ

ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو پھر وارننگ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا