رمضان کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

اتوار 2 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو  شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کے روز موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان اوراس کےعلاوہ چند مقامات پرگرج چمک کےساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں برفباری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سردی مزید بڑھنے کا امکان، رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟

رمضان کی آمد سے چند دن قبل سے ہی ملک میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی صورتحال دیکھی گئی ہے، جس کی وجہ سے توقع کی جارہی ہے کہ ملک بھر میں ماہِ رمضان یقیناً سرد رہے گا جبکہ مزید بارشوں کا امکان بھی اخذ کیا جا رہا ہے۔

رمضان کے پورے مہینے میں موسم کیسا رہنے کا امکان ہے؟ اس ضمن میں ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات مہرصاحبزاد خان نے وی نیوز کو بتایا کہ رواں ماہِ رمضان کا آغاز کافی اچھی بارشوں کے ساتھ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ: رمضان المبارک میں تعلیمی اداروں کے تدریسی اوقات کار کیا ہوں گے؟

’اسی طرح ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو  شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔‘

ماہر موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ پہلے روزے کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان میں عمرہ زائرین کو گردن توڑ بخار کیخلاف ویکسینیشن کی ہدایت

’لیکن اس بارش کے بعد فی الحال آگے کوئی بارش ہوتی نظر نہیں آرہی، اور اس بارش کا اثر کچھ دن تک رہے گا لیکن اس کے بعد موسم خشک ہی رہنے کا امکان ہے، اس لیے کہا جا سکتا ہے کہ پہلے 15 روزے بہتر ہوں گے۔‘

’لیکن آخری 15 روزوں کے دوران موسم شدید خشک رہنے کا امکان ہے کیونکہ کوئی بارش متوقع نہیں ہے، البتہ اگر اچانک سے بارش کا کوئی سلسلہ بن جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا مگر ابھی تک کی پیش گوئی کے مطابق آخری 15 روزے خشک رہیں گے۔‘

مزید پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد سے قبل کوئٹہ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے اوقات میں خیبرپختونخوا کے چند میدانی علاقوں اور وسطی و جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، تاہم دن کے اوقات میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، قلات، ژوب، موسیٰ خیل، لورالائی، بارکھان، سبی، خضدار اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: رمضان المبارک میں بدلتے ہمارے رواج

اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم راولپنڈی، اٹک، جہلم، گجرات، چکوال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، بہاولپور، شیخوپورہ اور گردو نواح میں دن کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔

جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں دن کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے، صبح کے اوقات میں وسطی و جنوبی اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑ سکتی ہے۔

جمعہ کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی