پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل، اعلان جمعہ کو متوقع

جمعرات 19 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کرلیا گیا ہے جس کا اعلان جمعہ کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کل پی ایس ایل فرنچائزرز کے ساتھ حتمی مشاورت کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب اب تک شیڈول کے مطابق ملتان میں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب ملتان سے کراچی منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے مقابلے 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل 8 کے میچز لاہور، ملتان، راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملتان اور کراچی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے مقابلے ایک ساتھ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے نمائشی میچز کوئٹہ میں کروانے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ نمائشی میچ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہوں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے 25 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

برطانیہ میں سالمونیلا پھیلنے کا خدشہ، علامات، علاج اور بچاؤ کے طریقے

امریکی یونیورسٹیوں کی غیرملکی طلبہ کو 15 ستمبر سے قبل امریکا واپس پہنچنے کی ہدایت

معاشی تنہائی یا عالمی معیشت میں شمولیت، امریکا کا ایران کو سخت پیغام

اسلام آباد کے قریب ہزار سال پرانے گکھڑ دور کے تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے گئے

ویڈیو

فیلڈ مارشل دنیا کو تباہی سے بچانے کے مشن پر، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی راہیں جدا؟ مولانا کا یہودی ایجنٹ سے غیر فطری اتحاد

جیل رولز کسی بھی قیدی کو پرائیویٹ اسپتال سے علاج کی اجازت نہیں دیتے: سینیئر وکلا

بلوچستان کا طالب علم اے آئی کی مدد سے انسانوں کو نئی زندگی فراہم کرے گا؟

کالم / تجزیہ

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار