اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہوتے ہیں اور اس میں کوئی شرم نہیں، جنید اکبر

جمعرات 6 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے بالواسطہ اور بلاواسطہ رابطے ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے اپنے ملک کے سپہ سالار کو خط لکھا، اس میں غلط کیا ہے، جنید اکبر نے سوال اٹھا دیا

جمعرات کو اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ میں یہ کبھی نہیں کہوں گا ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے نہیں ہوتے کیوں کہ اداروں سے رابطوں پر ہمیں کوئی شرم نہیں اس لیے کہ یہ ہمارے اپنے ادارے ہیں۔

جنید اکبر نے کہا کہ حکومت عدالتی فیصلوں کی توہین کر رہی ہے لیکن ہم ایسے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک جنریشن کے لیدر بھٹو کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ایسا نہیں ہوسکا تو عمران خان تو 3 نسلوں کے لیڈر ہیں انہیں کیسےختم کریں گے۔

مزید پڑھیے: اب گولیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری کے ساتھ آئیں گے، جنید اکبر کی دھمکی

جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو کئی کئی مقدمات میں پھنسایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کسی ادارے سے لڑائی نہیں لیکن سب کو آئین کی حدود میں رہنا پڑے گا۔

پی ٹی آئی کے پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ نہیں ٹکرائے بلکہ لوگ ہمارے ساتھ ٹکرائے اور ہمیں سیاسی سرگرمیاں نہیں کرنے دی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام اور اداروں کے مابین فاصلے نہیں بڑھنے چاہییں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ریاست ایک قدم آگے بڑھے گی تو ہم 2 قدم آگے بڑھیں گے۔

جنید اکبر نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر صوبائی حکومت ذمہ دار نہیں لیکن یہ حیقیت ہے کہ صوبے میں حالات افغان پالیسی اور خارجہ پالیسی کی وجہ سے خراب ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے صوبوں کے قیام سے متعلق فضل الرحمان کے مؤقف پر ناقدین کی سخت تنقید، ماضی یاد دلا دیا

بنوں میں قاری راشد کے قتل کا الزام پولیس امن کمیٹی پر، لواحقین کا تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟