وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پراسلام آباد میں جینڈر پیرٹی رپورٹ آئی سی ٹی کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب شاندار ہے۔ خصوصاً جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم سنگین مسئلہ تھا۔ خواتین کی تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں اور مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ چائلڈ لیبر ایک بہت بڑا چیلنج تھا، میرے دور وزارت میں پنجاب کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ ہوا۔ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا اہم کردار ہے۔ خواتین نے تحریک پاکستان اور اس کے بعد بھی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ خواتین کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک عورت کی تربیت نسلوں کو بہتر بنا سکتی ہے۔ پاکستانی نوجوان خواتین صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔ مریم نواز بطور وزیراعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: جنسیں صرف 2 ہی ہیں، میری حکومت خواتین کو مضبوط کر رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنے کردار سے خواتین پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہیں۔ پنجاب میں ہماری حکومت نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی۔