پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اسی بات پر کھڑا ہوں کہ ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔
View this post on Instagram
ان کا مزید کہنا تھا کہ راکھی ساونت کے لیے پہلی برکت ان کا نام فاطمہ ہے، وہ 3 مرتبہ عمرہ کر چکی ہیں اور انہوں نے 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجا ہے اور یہ سب ان کے نام کی برکت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 20 لوگوں کو عمرے پر بھیجنے پر وہ راکھی ساونت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مفتی قوی نے کہا کہ وہ 20 لوگ جن کو راکھی نے عمرے پر بھیجا ہے جب وہ وہاں پر عبادات کریں گے تو اللہ اس کا اجر راکھی ساونت کو بھی عطا کریں گے۔ ان کے نام کے ساتھ فاطمہ کا نام آ گیا تو اللہ نے ان کے لیے نیکی کے کام کو آسان کر دیا ہے جس سے انسانیت کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جا سکے۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ مفتی قوی نے حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام دیا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے 2 شادیاں کی تھیں اور دونوں ناکام ہوئیں۔ پہلی شادی رتیش نامی بزنس مین سے ہوئی جو چند ماہ ہی چل سکی اس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرکے عادل درانی سے شادی کی تھی۔
ماضی میں اداکارہ کہتی رہی ہیں کہ جب تک انہیں بہتر جیون ساتھی نہیں مل جاتا وہ شادی کرتی رہیں گی۔