جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا

بدھ 12 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردوں کے حملے کا شکار جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور نے زندہ بچ جانے پر کہاکہ اللہ نے کرم کیا جس پر رب کے حضور شکر ادا کرتا ہوں۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ جعفر ایکسپریس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، پھر بعد ازاں ان کی موت کی خبر بھی سامنے آئی تھی۔

ڈرائیور کے بھائی کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ کہہ رہے تھے کہ ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ہمارا بھائی کدھر ہے، کچھ لوگ ان کے زخمی ہونے اور کچھ شہید ہونے کا بتا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا ہے، جس کے مطابق تمام 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ فورسز نے تمام یرغمالی مسافروں کو رہا کروا لیا ہے تاہم آپریشن سے قبل 21 مسافروں کو شہید کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور 4 جوان شہید

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایف سی کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی