جنوبی وزیرستان: مسجد میں بم دھماکا، جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

جمعہ 14 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی وزیرستان لوئر کے اعظم ورسک بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد زخمی ہوئے ہیں ،  ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکا مسجد کے اندر ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ مسجد کے خطیب اور جمعیت علماء اسلام وانا کے امیر مولانا عبداللہ ندیم پر ہوا۔ دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ہلاکتوں کا خدشہ ہے کیونکہ زخمیوں میں بعض کی حالت انتہائی نازک ہے۔

واضح رہے کہ مولانا عبداللہ ندیم پر اس سے پہلے بھی کالوشہ کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیےعالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں دہشتگردی ہے، مولانا فضل الرحمان

ڈی پی او لوئر وزیرستان آصف بہادر کا کہنا ہے کہ لوئر وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد کے اندر ہوا ہے۔ مسجد میں محراب کے پاس ریموٹ کنٹرول بم رکھا گیا تھا۔ دھماکہ نماز سے تھوڑی دیر پہلے ہوا ہے۔ اور جمعیت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔ مولانا عبداللہ ندیم سمیت اب تک 4 زخمی لائے گئے ہیں،

ڈی پی او کے مطابق دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع ہیں۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیےکیا مولانا حامدالحق کی شہادت میں بھارتی ایجنسیز ملوث ہیں؟

قبل ازیں دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں 28 فروری کو نماز جمعہ کے فوراً بعد ایک شدید بم دھماکہ ہوا تھا جس میں جمعیت علمائے اسلام ( سمیع الحق گروپ) کے سربراہ مولانا حامدالحق سمیت 6 افراد شہید اور 15 زخمی ہو گئے تھے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم