چنے پوری، زیادہ مزے دار کیسے بن سکتے ہیں؟

جمعرات 27 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چنے پوری کا ناشتہ ہر عمر کے افراد شوق سے کرتے ہیں اور چھٹی والے دن اکثر لوگ اپنے گھر والوں کے ساتھ پوری چنے کا ناشتہ کرنے کے لیے مختلف ہوٹلوں کا رخ کرتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اس ہوٹل میں جائیں جن کے ہاں چنے پوری سب سے زیادہ مزیدار اور لذیذ ہوں۔

اسی لیے آج ہم آپ کے لیے چنے پوری کی ایسی ریسپی لائے ہیں جس کی مدد سے خواتین گھر میں ہی چنے پوری کا ناشتہ بنا سکتی ہیں اور گھر والوں کا دل جیت سکتی ہیں۔ گھر والے آپ کے بنائے چنے اور پوری کھا کر بازار کے چسکے بھول ہی جائیں گے۔

چنوں کے لیے اجزا

چنے۔۔۔۔۔2کپ(پوری رات بھگونے کے بعد ابال کر لیں)
تیل۔۔۔۔۔2کھانے کے چمچ
تیزپات۔۔۔۔۔1عدد
دار چینی اسٹک۔۔۔۔۔1عدد
لونگ۔۔۔۔۔3سے4عدد
ثابت کالی مرچ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
سبز الائچی۔۔۔۔۔3عدد
کالی الائچی۔۔۔۔۔2عدد
ہلدی پاؤڈر۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ثابت زیرہ۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
ہینگ۔۔۔۔۔1/2کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
پیاز۔۔۔۔۔1کپ(چھوٹی چھوٹی باریک کٹی ہوئی)
ادرک۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(باریک پسی ہوئی)
لہسن۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(باریک پسی ہوئی)
ٹماٹر۔۔۔۔۔1کپ(چھوٹے چھوٹے باریک کٹے ہوئے)
اجوائن۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
لیمن جوس۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ
سبز مرچ۔۔۔۔1عدد(چھوٹی چھوٹی باریک کٹی ہوئی)
مکھن۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچ

پوریوں کے لیے اجزا

میدہ۔۔۔۔۔2کپ
گندم کا آٹا۔۔۔۔۔1/2کپ
نمک۔۔۔۔۔1چٹکی
تیل۔۔۔۔۔آٹا گوندھنے کے لیےایک سے ڈیڑھ چمچ
پانی۔۔۔۔۔نیم گرم(آٹا گوندھنے کے لیے)

چنےبنانے کا طریقہ

1۔ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں تیز پات، دار چینی، ثابت زیرہ، لونگ، ثابت کالی مرچیں، سبزاور کالی الائچی شامل کریں اور بھون لیں۔

2۔جب تیل میں ڈالی گئی ان سب چیزوں کا رنگ بھورا ہو جائے تواس میں چھوٹی چھوٹی کٹی ہوئی پیاز شامل کر لیں۔ پیاز کا رنگ بھی جب ہلکا بھورا ہو جائے تو اس میں پسی ہوئی ادرک لہسن شامل کریں۔

3۔اب ہلدی پاؤڈر،دھنیا پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر،لال مرچ پاؤڈر، نمک اور ہینگ ڈالیں اور بھونیں۔ مصالحے کو جلنے سے بچانے کے لیے تھوڑا سا پانی بھی ڈال دیں۔

4۔اب اس مصالحے میں اُبلے ہوئے چنے ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔

5۔چنے اچھی طرح مکس کرنے کے بعد، ان میں ٹماٹر اور نمک شامل کریں۔

6۔پھر چنوں میں اجوائن، سبز مرچ اورگریوی کے لیے پانی ڈال دیں۔

7۔جب گریوی بن جائے تو چنوں پر دھنیا چھڑکیں اور مکھن کے ساتھ گرم گرم پوریوں کے ہمراہ پیش کریں۔

پوریاں بنانے کا طریقہ

1۔میدہ اور گندم کا آٹا نمک اور تیل ڈال کر نیم گرم پانی سے گوندھ لیں۔

2۔آٹا گوندھ لینے کے بعد اسے15سے20منٹ کے لیے رکھ دیں۔

3۔20منٹ بعد آٹے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ۔ پیڑے بناتے وقت ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا لیں تاکہ آٹا نہ چپکے ۔

4۔اب ان پیڑوں کو بیل لیں اور کڑاہی میں تل لیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp