دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل اور پاکستان کے سب سے دراز قد فرد نصیر سومرو شکارپور میں انتقال کرگئے۔
نصیر سومرو کے بھائی ریاض سومرو نے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
ریاض سومرو کے مطابق 55 سالہ نصیر سومرو کئی ماہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور گھر پر ہی زیر علاج تھے۔

نصیر سومرو کی نماز جنازہ شکار پور میں منگل کی صبح ہوگی۔ نصیر سومرو کا قد 7 فٹ 9 انچ تھا۔ دراز قد کی وجہ سے نصیر سومرو کو قومی ایئر لائن پی آئی اے نے ملازمت پر رکھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سب سے لمبے نوجوان ضیا رشیدکا انتقال کیسے ہوا؟
اس سے قبل عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے تھے۔ بعد ازاں یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آگیا تھا جن کا قد 8 فٹ ہے۔ ان کا انتقال جولائی 2024 میں ہوا تھا۔














