وزیراعظم شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

منگل 18 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم  شہباز شریف 19 سے 22 مارچ تک سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بدھ کے روز 4 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا، اقتصادی تعاون کو بڑھانا اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے

پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شامل ہوں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

دونوں رہنما تجارت کو فروغ دینے، کلیدی شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے اور وسیع تر اقتصادی تعاون کو آسان بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور غور و خوض کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باہمی دلچسپی اور تشویش کے امور بشمول عالمی اور علاقائی پیش رفت بالخصوص غزہ کی صورت حال کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی ابھرتی ہوئی صورتحال کے ساتھ ساتھ امت مسلمہ سے متعلق مسائل ایجنڈے میں سرفہرست ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ اسحاق ڈار اپریل میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے

بیان کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور باہمی افہام و تفہیم میں اضافے، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے اور دوطرفہ، علاقائی اور عالمی معاملات پر وسیع سفارتی رابطوں کی راہ ہموار کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مہاجرین کی 12 نشستوں کا مستقبل کیا ہوگا؟ آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آج اہم فیصلوں کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے گی

مردان قتل کیس: ملزمان مغوی بچوں کو چارسدہ روڈ پر چھوڑ کر فرار، تحقیقات جاری

امریکا میں مصنوعی ذہانت کی نگرانی، ٹرمپ کا نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری

میسی اور رونالڈو کے ممکنہ آخری عالمی امتحان سمیت ورلڈ کپ 2026 کا عظیم آغاز قریب

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ: قشم جزیرے پر امریکی حملے، ایران کے کویت اور بحرین میں امریکی اہداف پر وار

ویڈیو

مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟

صرف مسلم لیگ (ن) ہی گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے، ثروت صباء

عمران خان کی اب کوئی مقبولیت نہیں، وہ رہا ہو جائیں تو حقیقت سب کے سامنے آ جائے گی، وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر

کالم / تجزیہ

کیا لاہور کو آؤٹ سائیڈرز نے تباہ کیا ہے؟

28 ویں ترمیم تو آنی ہی آنی ہے

جب یورپ کو پاکستان کی بات سمجھ آئی