عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان

بدھ 19 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر مسافروں  کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے

ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔

اسپیشل عید ٹرین کا ٹائم ٹیبل

پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی سے مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی، کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 28 مارچ کو رات نو بجے روانہ کی جائے گی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp