کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔

حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست

پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا اور موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔

پولیس کے مطابق موقع پر مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی نے موقع پر پہنچ کر ٹینکر کو نقصان پہنچانے سے بچا لیا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 9 افراد کیسے جان بحق ہوئے ؟

ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق ڈرائیور کے ساتھ ہیلپر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لائیوایران کا دوبئی میں امریکی سفارت خانے پرحملہ، 40 امریکی اہلکار ہلاک، 70 زخمی، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

سعودی عرب کے جازان ریجن میں آم کی فصل تیار، 65 ہزار ٹن فصل متوقع

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیکن پاکستان میں کمی کی وجہ کیا ہے؟

ملک سے باہر جانے والے کون سا روٹ اختیار کر سکتے ہیں اور ہوائی سفر کا کرایہ کتنا بڑھا ہے؟

عمران خان نے موروثی سیاست مسترد کی، وہ بہنوں اور بیگم کا سیاست میں کوئی رول نہیں دیکھنا چاہتے تھے، لطیف کھوسہ

ویڈیو

اسلام آباد میں ایم ٹیگ لازمی قرار، سینٹرز پر لمبی قطاریں، شہریوں نے اہم سوالات اٹھا دیے

سوری کافی نہیں، سچی معافی کا صحیح طریقہ سیکھیں

فیلڈ مارشل اور شہباز شریف کی ایران امریکا مذاکرات کی کوشش، ٹرمپ کا دنیا کو دھوکا، پاکستان کے افغانستان پر فضائی حملے

کالم / تجزیہ

سعودی عرب اور ذمہ دار علاقائی سیاست

یہ دنیا اب ٹرمپ کی دنیا ہے

کیا مسلم دنیا مغربی ڈس انفارمیشن کا شکار ہو رہی ہے؟