پہلی بریفنگ پر تنقید، ٹرمپ کی پریس سیکرٹری 5 ویں روز ہی عہدے سے فارغ

ہفتہ 17 اکتوبر 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پریس سیکرٹری کیٹی زکریا صرف 5 روز بعد عہدے سے ہٹا دی گئیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کیٹی زکریا کی رخصتی ایسے وقت میں ہوئی جب ان کی پہلی پریس بریفنگ پر تنقید ہوئی اور ان کی قانونی قابلیت کے حوالے سے سوالات اٹھائے گئے۔

کیٹی زکریا نے 13 اکتوبر کو وائٹ ہاؤس میں پہلی پریس بریفنگ دی تھی، جو تقریباً 14 منٹ جاری رہی اور اس دوران انہوں نے صحافیوں کے صرف 3 سوالات کے جواب دیے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے زکریا کو عہدے پر برقرار رہنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کا مشورہ دیا تھا۔ ٹرمپ کے مطابق میڈیا کی تنقید کے باعث انہیں مشکلات کا سامنا تھا۔

رپورٹس کے مطابق زکریا نے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی، تاہم وہ وکالت کے لیے ضروری بار امتحان پاس نہیں کر سکی تھیں، جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ اسناد پر سوالات اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:وائٹ ہاؤس کی نئی پریس سیکریٹری کیٹی زکریا چارج سنبھالتے ہی کڑی تنقید کی زد میں، وجہ کیا ہے؟

وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ زکریا اپنے عہدے سے الگ ہو رہی ہیں، تاہم ان کے مستقبل کے کردار کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp