وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو کلیئرنس دے دی، لائسنس بھی جاری

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت داخلہ نے اسٹار لنک کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے کلیئرنس دے دی ہے اور اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی بھی جاری کردیا ہے۔

اسٹار لنک نے اب آخری مرحلہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی سے رجسٹریشن لینی ہے، پی ٹی اے کی جانب سے لائسنس کے اجرا کے بعد کمپنی پاکستان میں باقاعدہ اپنی سروسز کا آغاز کرسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کو پاکستان میں عارضی این او سی مل گیا

کمپنی کو پی ٹی اے کو 6 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر کی لائسنسنگ فیس ادا کرنی ہوگی، پی ٹی اے حکام کے مطابق اسٹار نے اپنے تکنیکی اور مالیاتی منصوبوں کے ساتھ پہلے ہی لائسنس کے لیے اپنی درخواست  اور مطلوبہ دستاویزات جمع کروا رکھی ہیں، جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

پی ی اے کے مطابق اسٹار لنک کی سروسز موجودہ نیٹ ورک میں کسی قسم کا خلل پیدا نہیں کریں گی۔

لائسنس ملنے کے بعد اسٹار لنگ پاکستانی صارفین سے اپنی انٹرنیٹ سروسز کے لیے درخواستیں وصول کرنا شروع کردے گی۔ مزید برآں، کمپنی کو ملک بھر میں اپنے آلات نصب کرنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹار لنک کی پاکستان میں رجسٹریشن، ایلون مسک کی معافی سے مشروط کیوں؟

اسٹار لنک پاکستان میں 2 سے 3 گراؤنڈ اسٹیشن قائم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس کے آپریشنز کو اسپورٹ مل سکے۔

کمپنی  نے پاکستان میں رجسٹریشن کے حوالے سے 3 مراحل مکمل کرلیے ، پاکستان میں یکم جون 2022 میں کمپنی کی رجسٹریشن کروائی گئی تھی اورایس ای سی پی اور پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ سے رجسٹریشن حاصل کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اب تعلیم کی راہ میں رکاوٹ نہیں، پنجاب میں ایک لاکھ سے زیادہ لیپ ٹاپس، ہزاروں اسکالرشپس تقسیم

پاکستان میں نئے صوبوں کا قیام اور ترقی کی راہ میں سیاسی رکاوٹیں

پاکستان کی معاشی کارکردگی کے ششماہی جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا 

سی فوڈ کی برآمدات میں تاریخی کامیابی، وزارت بحری امور کے امید افزا اعدادوشمار

اے آئی سے دنیا بھر میں ماہرین کی نوکریوں کو خطرہ، گرافک ڈیزائنرز بھی کام چھننے کا رونا رونے لگے

ویڈیو

بھارت کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کرسکتا، مسئلہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤثر انداز میں اٹھائیں گے، دفتر خارجہ

پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، ارکان پارلیمنٹ پر کیا اثر پڑا؟

جامعہ کراچی کا کامیاب تجربہ، تیل کا وہ خزانہ جو پاکستان کو دولت مند ممالک کی فہرست میں شامل کرسکتا

کالم / تجزیہ

ہرمز سے ینبع تک: پاکستان کی توانائی سلامتی کا نیا نقشہ

مشرق کے لیے بوجھ بنتا انڈیا

میچ ہارنے اور ہمت ہارنے والوں کا فرق