مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، عوامی شکایات پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم

پیر 24 مارچ 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے، اس دوران عوام کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر انہوں نے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک جناح اپستال پہنچیں تو اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔

یہ بھی پڑھیں ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا

مریم نواز نے میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا، اسٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت بھی کی۔

مریم نواز نے ادویات اور ٹیسٹوں کے بارے میں دریافت کیا، مریضوں کی جانب سے ادویات ملنے سمیت دیگر شکایات کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں ادویات نہ ملنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں مریم نواز کے طوفانی دورے، مختلف پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا دورہ کیا تھا، اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایم ایس کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اے لیول امتحانات کی ساکھ کو خطرہ، بزنس اسٹڈیز کا پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات

اسلام آباد پولیس کا کھنہ کے علاقے میں ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ارکانِ اسمبلی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، مرمت اور برآمد کا نیا منصوبہ کیا ہے؟

نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل، دلہے کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ویڈیو

معرکہ حق: بھارت اب پاکستان کی طرف دشمنی کی نظر سے دیکھنے کی ہمت نہیں کرے گا، اسلام آباد کے عوام کی رائے

خیبرپختونخوا حکومت کا بجٹ، عوام کیا کہتے ہیں، کیا ان کے مسائل حل ہوں گے؟

امریکی صدر کی اسٹریٹجی ناکام، ایران سے مذاکرات کی جلدی

کالم / تجزیہ

اگر مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر ہوتے؟

انڈین بنگال میں ممتا بنرجی کو کیسے ہرایا گیا؟

ٹریل 5: فطرت، تنہائی اور خودکلامی