عید کی آمد آمد ہے اور آرڈرز کی بہتات کے باعث اب درزی نئے آرڈر نہیں لے رہے ہیں۔
کراچی کے علاقے سلطان آباد کے ایک درزی کو اب تک 900 سوٹ کی سلائی کے آرڈر مل چکے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کے وہ 27ویں رمضان تک تمام سوٹ تیار کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلوے نے عید کے موقع پر مسافروں کو بڑی خوشخبری سنادی
انہوں نے کہا کہ سب سے بڑا چیلنج بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران آرڈر مکمل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوڈ شوڈنگ کے توڑ کے طور پر وہ جنریٹر استعمال کر رہے ہیں لیکن اس سے لاکھوں روپوں کا نقصان ہو جاتا ہے۔ مزید تفصیل جانیے اس رپورٹ میں۔