آئندہ 15 اپریل تک کے لیے پیٹرول کی قیمت کی معمولی کمی، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی
پاکستان میں آئندہ 15 اپریل تک کے لیے پیٹرول کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی کا طلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔