جیا بچن کی خاتون مداح سے بدتمیزی، ویڈیو وائرل

پیر 7 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن گزشتہ کافی عرصے سے اپنی اداکاری یا سیاسی کریئر کے بجائے غصہ کرنے کی عادت کے سبب خبروں کا حصہ بنتی نظر آتی ہیں۔

جیا بچن کی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اداکار منوج کمار کی دعائیہ تقریب میں مداح کے تصویر بنانے پر برہم ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو میں جیا بچن کو سفید کپڑوں میں ملبوس دیگر خواتین کے ہمراہ کھڑے دیکھا گیا، اتنے میں سبز ساڑھی میں ملبوس ایک بزرگ خاتون نے پیچھے سے ان کے کندھے پر تھپتھپایا۔ خاتون کی اس حرکت پر جیا بچن نے چونک کر پیچھے کی جانب دیکھا اور خاتون کا بازو پکڑ کراسے بری طرح جھٹک دیا۔ جس کے بعد خاتون وہاں سے چلی گئیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے جیا بچن کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور جیا بچن کو بدتمیز قرار دے دیا۔ جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ غلطی اس خاتون کی ہے جو ساتھ تصویر بنوا رہی ہیں۔

دعائیہ ملاقات میں بالی وڈ کے کئی نامور ناموں نے شرکت کی، جن میں عامر خان، فرحان اختر، راکیش روشن، نیل نتن مکیش، ایشا دیول، کرشیکا لولا، اور گلوکار سونو نگم شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق منوج کمار ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بائی امبانی اسپتال میں داخل تھے جہاں دل سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے ان کا انتقال ہوا۔ اسپتال کے مطابق اداکار کی موت کی ثانوی وجہ جگر کی خرابی ہے۔

منوج کمار کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات پر 1992 میں پدما شری، 1999 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2015 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ منوج کمار 1937 میں پاکستان کے شہر ایبٹ آباد میں پیدا ہوئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون میں بڑی پیشرفت، نیا معاہدہ طے پاگیا

پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

کینیڈا کے ساتھ تجارتی تنازع: ڈونلڈ ٹرمپ کا ‘لیک اونٹاریو’ کا نام بدل کر ‘لیک امریکا’ رکھنے کا انتظامی حکمنامہ جاری

ویڈیو

پمز سانحہ، سیکریٹری ہیلتھ ماضی کے ملزم، بے ایل اے کی دہشتگرد خواتین پر انعام

امریکی سی آئی اے چیف کے خفیہ دورۂ ماسکو پر دُنیا میں ہلچل، روس کو تباہ کن نتائج کی دھمکی

نیپال: زلزلہ یا تباہی کا نیا روپ؟ 5.2 شدت کے جھٹکے کی خوفناک سچائی سامنے آگئی

کالم / تجزیہ

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ

‘میں واپس آؤں گا’ سے تازہ ہونے والے دکھ