پمز سانحہ، جاں بحق بچوں کے لواحقین کے لیے 50 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پمز سانحے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کے لیے مالی معاوضے کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پمز سانحہ: جاں بحق نومولود بچوں کی یاد میں شمعیں روشن

وفاقی حکومت کے مطابق سانحے میں جاں بحق بچوں کے ہر خاندان کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مالی معاوضہ قیمتی انسانی جانوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتا، تاہم مالی معاونت غمزدہ خاندانوں کی مشکلات کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز : تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا ملنی چاہیے، مصطفیٰ کمال

وفاقی حکومت نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp