پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ: جماعت اسلامی کا 3 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف 3 ستمبر کو ملک گیر مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

لاہور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے مطالبات لے کر سڑکوں پر نکلے ہیں اور اس ناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی 3 ستمبر کو شٹر ڈاؤں ہڑتال کرے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ 3 ستمبر کی ہڑتال مکمل طور پر پرامن ہوگی اور ایک گملا بھی نہیں ٹوٹے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہڑتال کی کامیابی کے لیے تاجروں سے رابطہ کیا جائے گا اور وہ خود تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔

راولپنڈی میں گرینڈ ریلی

امیر جماعت اسلامی نے 30 اگست کو راولپنڈی میں ایک عظیم الشان ریلی نکالنے کا بھی اعلان کیا۔

مزید پڑھیے: پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کا ملک گیر شٹر ڈاؤن کا اعلان، اسلام آباد مارچ کا عندیہ

حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا کہ ہماری پرامن سیاسی مزاحمت کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اگر عوام کے مطالبات نہ مانے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس میں لانگ مارچ اور پہیہ جام ہڑتال جیسے تمام جمہوری آپشنز شامل ہیں۔

حکومتی ردعمل

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عوام نے جماعت اسلامی کے دھرنے کو مسترد کر دیا ہے اور یہ احتجاج خود ان کے لیے سبکی کا باعث بن رہا ہے اس لیے جماعت اسلامی کو اب یہ دھرنا خود ختم کر دینا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp