بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد نے ایک بار پھر سپریم کورٹ بار سے ملاقات کی درخواست کی ہے جو سپریم کورٹ بار نے منظور کرلی ہے۔
ترجمان سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے سپریم کورٹ بار کو ای میل موصول ہوئی ہے جس میں آئی ایم ایف مشن نے بار رہنماؤں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار سے آئی ایم ایف مشن کی ملاقات، اعلامیہ جاری
صدر سپریم کورٹ بار نے آئی ایم ایف مشن ملاقات کی خواہش پر مثبت جواب دیا ہے اور آئی ایم ایف مشن کی ملاقات کی درخواست قبول کرلی ہے۔
سپریم کورٹ بار کے مطابق آئی ایم ایف مشن عدالتی استعداد کار اور دیگر امور پر بات کرنا چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال فروری میں چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے وزارت خزانہ کی درخواست پر سپریم کورٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی وفد سے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد کی چیف جسٹس سے ملاقات پر آئینی ماہرین کیا کہتے ہیں؟
اس کے بعد آئی ایم ایف مشن نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار کا دورہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی تھی۔