‘شرمندہ کرنا بند کریں’، میچ کے بہترین کھلاڑی کو ہیئر ڈرائیر دینے پر کراچی کنگز انتظامیہ تنقید کی زد میں

اتوار 13 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایچ بی ایل پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے تیسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔ کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے سنچری بناتے ہوئے 43 گیندوں پر 101 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے۔

میچ ختم ہوا تو کراچی کنگز کے آفیشل فیسبک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ میں بہترین وننگ اننگز کھیلنے پر جمز ونس کو ’ ہیئر ڈریسر‘ انعام کے طور پر دیا جارہا ہے ،جس پر وہاں موجود باقی کھلاڑی تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کراچی کنگز کی مینیجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کسی نے اس عمل کو پاکستان کی بدنامی سے جوڑا تو کسی اس کو شرمناک کہا۔


ایک صارف نے کراچی کنگز کی پوسٹ کی نیچے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’ونس نے اپنے ملک میں جا کر ہیئر سلون کھولنا ہے؟‘

ایک اور صارف نے لکھا ’خود کو ایسے شرمندہ کرنا بند کریں‘۔

بحث مزید آگے بڑھی تو کچھ صارفین مختلف فرنچائز اونرز کی جانب سے دییے گئے تحائف کے بارے میں تبصرہ کرتے نظر آئے۔ ایک صارف نے اسی حوالے سے لکھا ’پچھلے سیزن میں ثمرین رانا کھلاڑیوں کو آئی فون 15 دیتے تھے اور یہ بچےہیئر ڈریسر دے رہے ہیں۔‘

ایک صارف نے پی سی بی سے اپیل کی کہ اس پر سخت ایکشن لیا جائے۔ صارف نے لکھا کہ ’پی سی بی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے! اس طرح آپ کھلاڑیوں کو ہیئر ڈریسر دے کر اپنے برانڈ کا معیار دکھارہے ہیں؟یہ پی ایس ایل میں کیا ہو رہا ہے؟‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہوچکا ہے ۔ 34 میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں 12 اپریل، یکم مئی اور 10 مئی کو دو دو میچز کھیلے جائیں گے جبکہ دیگر تمام دن صرف ایک ایک میچ کھیلا جائے گا، یہ میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

ایران لبنان میں اپنی پراکسیز کو فوری روکے ورنہ سخت جواب دیں گے، صدر ٹرمپ کی وارننگ

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

صدر ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا ایران مذاکرات ممکن ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف

لائیوپاکستان اور قطر کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کا سوئٹزرلینڈ میں آغاز

ویڈیو

اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

میری زندگی کی 2 اہم ترین شخصیات میں ایک فیلڈ مارشل عاصم منیر ہیں، ان کی قیادت نہ ہوتی توآج ہم یہاں نہ ہوتے، جے ڈی وینس

ایران امریکا مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی اور ایرانی وفود سے ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

پاکستانی ’انا‘، ایک خاموش وبا

پاکستان: نام ہی کافی ہے

ایران امریکا معاہدے کے بعد دنیا کیسی ہوگی؟